السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1560. -- باب: خرص التمر والدليل على أن له حكما
-- باب: کھجوروں کا اندازہ (تخمینہ) لگانا اور اس بات کی دلیل کہ شریعت میں اس کا ایک مستقل حکم ہے۔
حدیث نمبر: 7437
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَهُوَدِ خَيْبَرَ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ:" أُقِرُّكُمْ مَا أَقَرَّكُمُ اللهُ عَلَى أَنَّ التَّمْرَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ". قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَيَخْرُصُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ يَقُولُ: إِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ فَلِي فَكَانُوا يَأْخُذُونَ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب خیبر فتح ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے یہود سے فرمایا: ”میں تمہیں اس وقت تک (یہاں) برقرار رکھوں گا جب تک اللہ تمہیں برقرار رکھے، اس شرط پر کہ کھجور ہمارے اور تمہارے درمیان (تقسیم) ہوگی“، فرماتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا کرتے تو وہ ان کا اندازہ لگاتے اور پھر کہتے: ”اگر تم چاہو تو یہ تمہارے لیے ہیں اور اگر چاہو تو میرے لیے“ تو وہ لے لیا کرتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7437]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه مالك»
الحكم على الحديث: صحيح لغيرهٖ
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7437 in Urdu