🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1561. -- باب: من قال يترك لرب الحائط قدر ما يأكل هو وأهله وما يعري المساكين منها لا يخرص عليه
-- باب: اس قول کا بیان کہ باغ کے مالک کے لیے اتنا پھل چھوڑ دیا جائے گا جتنا وہ اور اس کے اہل و عیال کھاتے ہیں اور جو وہ مساکین کو عطیہ کر دیتا ہے، اس حصے پر تخمینہ نہیں لگایا جائے گا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7444
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُغِيثٍ الْجُرَشِيُّ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ زُبَيْدٍ الْمَدِينِيِّ، سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الْخَرْصِ، فَقَالَ:" اثْبِتْ لَنَا النِّصْفَ وَأَبْقِ لَهُمُ النِّصْفَ فَإِنَّهُمْ يَسْرِقُونَ وَلَا يَصِلُ إِلَيْهِمْ"، قَالَ مُحَمَّدٌ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: قَدْ ثَبَتَ عِنْدَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اثْبِتْ لَنَا الثُّلُثَيْنِ وَأَبْقِ لَهُمُ الثُّلُثَ" قَالَ الشَّيْخُ: هَذَا إِسْنَادٌ مَجْهُوَلٌ وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
صلت بن زبید مدینی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں اور وہ اپنے دادا سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے عامل بنا کر تخمینہ لگانے کے لیے بھیجا اور اسے کہا: ”آدھا ہمارے لیے لکھ لو اور آدھا ان کے لیے چھوڑ دو، بے شک ان کی چوری ہو جاتی ہے اور (پورا پھل) ان تک نہیں پہنچتا۔“
محمد کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث عبیداللہ بن عمر کو بیان کی تو انہوں نے کہا: ہمارے نزدیک یہ ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو تہائی ہمارے لیے لکھ لو اور تہائی ان کے لیے چھوڑ دو۔“
یہ سند مجہول ہے، اور اس بارے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کیا گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7444]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابونعيم»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7444 in Urdu