السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1563. -- باب: ما ورد في الزيتون.
-- باب: زیتون کے احکام کے متعلق جو منقول ہے۔
حدیث نمبر: 7456
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَرَ وَهُوَ الْأَوْزَاعِيُّ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ الزُّهْرِيَّ، قَالَ:" مَضَتِ السُّنَّةُ فِي زَكَاةِ الزَّيْتُونِ أَنْ تُؤْخَذَ مِمَّنْ عَصَرَ زَيْتُونَهُ حِينَ يَعْصِرُهُ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْأَنْهَارُ أَوْ كَانَ بَعْلًا الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِرِشَاءِ النَّاضِحِ نِصْفُ الْعُشْرِ".
ابوعمرو اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن شہاب زہری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ زیتون کی زکاۃ میں سنت جاری ہو چکی ہے کہ جو اپنا زیتون نچوڑے اس سے نچوڑتے وقت زکاۃ وصول کی جائے؛ جسے آسمان اور نہریں سیراب کرتی ہوں یا وہ بارانی ہو اس میں عشر ہے اور جو اونٹ کے ذریعے پانی کھینچ کر سیراب کی جائیں اس میں نصف عشر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7456]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7456 in Urdu