السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1575. -- باب: تفسير الأوقية
-- باب: اوقیہ کی تفسیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 7517
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الصَّقْرِ بْنِ النَّضْرِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمْ كَانَ صَدَاقُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ:" كَانَ صَدَاقُهُ لِأَزْوَاجِهِ اثْنَيْ عَشَرَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا"، قَالَتْ:" أَتَدْرِي مَا النَّشُّ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَتْ:" نِصْفُ أُوقِيَّةٍ فَتِلْكَ خَمْسُ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَهَذَا صَدَاقُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَزْوَاجِهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَابْنِ أَبِي عُمَرَ عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ وَفِيهِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْأُوقِيَّةَ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا وَأَنَّ خَمْسَ أَوَاقٍ مِائَتَا دِرْهَمٍ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق مہر کتنا مقرر کیا کرتے تھے؟ سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کا جو مہر مقرر کرتے وہ بارہ اوقیہ اور آدھا اوقیہ تھا، پھر سیدہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا تو جانتا ہے کہ «النَّشُّ» ”نش“ کیا ہے؟ میں نے کہا: نہیں میں نہیں جانتا، تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد نصف اوقیہ ہے، تو یہ رقم پانچ سو درہم بنی اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیویوں کے لیے مہر تھا۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں اسحاق بن ابراہیم سے نقل کیا ہے، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے اور پانچ اوقیہ دو سو درہم ہوتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7517]
امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں اسحاق بن ابراہیم سے نقل کیا ہے، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے اور پانچ اوقیہ دو سو درہم ہوتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7517]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7517 in Urdu