السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1580. -- باب: ما ورد في إرضاء المصدق
-- باب: زکوٰۃ وصول کرنے والے کو راضی رکھنے کے متعلق جو منقول ہے۔
حدیث نمبر: 7529
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، فِي آخَرِينَ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَتَاكُمُ الْمُصَدِّقُ فَلَا يُفَارِقْكُمْ إِلَّا عَنْ رِضًا". قَالَ الشَّافِعِيُّ يَعْنِي وَاللهُ أَعْلَمُ أَنْ يُوَفُّوهُ طَائِعِينَ وَلَا يَلْوُوهُ لَا أَنْ يُعْطُوهُ مِنْ أَمْوَالِهِمْ مَا لَيْسَ عَلَيْهِمْ، فَبِهَذَا يَأْمُرُهُمْ وَيَأْمُرُ الْمُصَدِّقَ، وَهَذَا الَّذِي قَالَهُ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ مُحْتَمَلٌ لَوْلَا مَا فِي رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ مِنَ الزِّيَادَةِ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس عاملِ زکوۃ آئے تو وہ جب تک خوش نہ ہو تم سے جدا نہ ہونے پائے (ایسا مال دو جس سے وہ خوش ہوجائے)۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: واللہ اعلم، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خوش دلی سے اسے پورا پورا ادا کریں اور ٹال مٹول نہ کریں، یہ نہیں کہ وہ اپنے اموال میں سے وہ کچھ دیں جو ان پر واجب نہیں، اسی بات کا آپ انہیں حکم دیتے ہیں اور زکوٰۃ وصول کرنے والے کو بھی۔ اور امام شافعی رحمہ اللہ کی یہ بات محتمل ہوتی اگر عبدالرحمن بن ہلال عبسی کی روایت میں موجود اضافہ نہ ہوتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7529]

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7529 in Urdu