السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1601. -- باب: بيع الصدقة قبل وصولها إلى أهلها من غير حاجة.
-- باب: زکوٰۃ کے مال کو مستحقین تک پہنچنے سے قبل بغیر کسی ضرورت کے فروخت کر دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7629
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، أنبأ ابْنُ أَبِي عَاصِمٍ، ثنا ابْنُ كَاسِبٍ، ثنا عِيسَى بْنُ الْحَضْرَمِيُّ بْنُ كُلْثُومِ بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ نَاجِيَةَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ كُلْثُومٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: عَرَضُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْتَرُوا مِنْهُ بَقِيَّةَ مَا بَقِيَ عَلَيْهِمْ مِنْ صَدَقَاتِهِمْ، فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَبِيعُ شَيْئًا مِنَ الصَّدَقَاتِ حَتَّى نَقْبِضَهُ" وَهَذَا إِسْنَادٌ غَيْرُ قَوَيٍّ وَرُوِيَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ بِإسْنَادَيْنِ لَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مُنْقَطِعًا، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْصُولًا وَمَرْفُوعًا فِي النَّهْيِ عَنْ ذَلِكَ، وَإِسْمَاعِيلُ غَيْرُ مُحْتَجٍّ بِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
کلثوم اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیشکش کی کہ وہ آپ سے اپنے ذمے زکاۃ کا باقی رہ جانے والا حصہ خرید لیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم زکاۃ میں سے کچھ بھی فروخت نہیں کرتے حتیٰ کہ وہ ہمارے قبضے میں ہو۔“
یہ سند قوی نہیں ہے، اور اسماعیل بن عیاش سے ان کی دو سندوں کے ساتھ اس سے ممانعت مروی ہے: ابو سعید رضی اللہ عنہ سے منقطع اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موصول و مرفوع، اور اسماعیل قابلِ حجت نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7629]
یہ سند قوی نہیں ہے، اور اسماعیل بن عیاش سے ان کی دو سندوں کے ساتھ اس سے ممانعت مروی ہے: ابو سعید رضی اللہ عنہ سے منقطع اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موصول و مرفوع، اور اسماعیل قابلِ حجت نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7629]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الطبراني»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7629 in Urdu