السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1629. -- باب: وجوب زكاة الفطر على أهل البادية
-- باب: دیہات والوں پر زکوٰۃ الفطر کے واجب ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7727
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ:" بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا يَصْرُخُ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ". قَالَ: وَذَكَرَهُ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: مُدَّيْنِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ، الْحُرُّ وَالْعَبْدُ فِيهِ سَوَاءٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عُمَرٍو مُنْقَطِعًا.
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ اعلان کر دے کہ ”ہر مسلمان پر صدقہ فطر ہے۔“ اور پوری حدیث بیان کی۔ عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں: دو مد گندم کے یا ایک صاع کھجور کا یا جو کا اور اس میں غلام و آزاد برابر ہیں۔
عبد الرزاق نے بھی اسے ابن جریج سے، انہوں نے عمرو سے اسی طرح منقطع روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7727]
عبد الرزاق نے بھی اسے ابن جریج سے، انہوں نے عمرو سے اسی طرح منقطع روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7727]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه دار قطني»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7727 in Urdu