السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1667. -- باب: فرض صوم شهر رمضان
-- باب: ماہِ رمضان کے روزے کی فرضیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7893
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْبَيَاضِ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَزَرِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا أَبُو زَيْدٍ الْهَرَوِيُّ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ نَصْرِ بْنِ عِمْرَانَ الضُّبَعِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّ لِي جَرَّةَ نَبِيذٍ حُلْوٍ فَأَشْرَبُهُ فَإِذَا أَكْثَرْتُ مِنْهُ فَجَالَسْتُ الْقَوْمَ فَأَطَلْتُ الْمَجْلِسَ خِفْتُ أَنْ أَنْتَضِحَ، فَقَالَ لِي: قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِالْوَفْدِ غَيْرِ الْخَزَايَا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ كُفَّارَ مُضَرَ، وَإِنَّا لَا نَصِلُ إِلَيْكَ إِلَّا فِي شَهْرٍ حَرَامٍ، فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَعْمَلُ بِهِ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَاءَنَا قَالَ:" آمُرُكُمْ بِالْإِيمَانِ تَدْرُونَ مَا الْإِيمَانُ؟ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَأَنْ تُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ، وَتَصُومُوا رَمَضَانَ، وَتَحُجُّوا الْبَيْتَ الْحَرَامَ" قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَتُعْطُوا الْخُمُسَ مِنَ الْغَنَائِمِ، وَأَنْهَاكُمْ عَنِ الشُّرْبِ فِي الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ.
ابوجمرہ نصر بن عمران ضبعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: میرے پاس میٹھی نبیذ کا ایک مٹکا ہے جسے میں پیتا ہوں، جب میں اس میں سے زیادہ پی لیتا ہوں اور لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہوں اور مجلس لمبی ہو جاتی ہے تو مجھے ڈر ہوتا ہے کہ میں رسوا ہو جاؤں گا۔ تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: وفدِ عبدالقیس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وفد کو خوش آمدید جو رسوا نہیں ہوا“، انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے اور آپ کے درمیان کفارِ مضر کا قبیلہ ہے اس لیے ہم حرمت والے مہینے کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں آسکتے، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ایسے امر کا حکم دیں جس پر ہم عمل کریں اور جو ہمارے پیچھے ہیں ان کو ہم اس کی دعوت دیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایمان کا حکم دیتا ہوں، تم جانتے ہو ایمان کیا ہے؟ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور تم نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا اور رمضان کے روزے رکھنا اور بیت اللہ کا حج کرنا“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور غنائم میں سے خمس دینا اور میں تمہیں مٹکے میں شراب پینے سے منع کرتا ہوں اور کدو میں اور تار کول لگے کے برتن میں اور لکڑی کے برتن میں“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7893]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7893 in Urdu