السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1676. -- باب: الصوم لرؤية الهلال أو استكمال العدد ثلاثين
-- باب: چاند دیکھ کر روزہ رکھنے یا (شعبان کے) تیس دن پورے کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7941
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحُسَيْنِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، فَذَكَرَهُ وَزَادَ فِيهِ" وَلَا تَخْلِطُوا بِرَمَضَانَ، إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صِيَامًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، وَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ تُغَمَّى عَلَيْكُمُ الْعِدَّةُ".
یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ نے ایسی ہی حدیث بیان کی ہے اور یہ بھی کہا کہ ”تم رمضان کے متعلق شک و شبہ میں نہ پڑو، یعنی خلط ملط نہ کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو وہ روزے میسر آئیں جو پہلے سے ان دنوں میں رکھتے تھے، لہٰذا تم اسے دیکھ کر روزہ رکھو اور دیکھ کر افطار کرو، اگر بادل چھا جائیں تو گنتی پر تو بادل نہیں چھاتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7941]
تخریج الحدیث: «حسن۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7941 in Urdu