السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1682. -- باب: الشهادة على رؤية هلال رمضان
-- باب: رمضان کا چاند دیکھنے پر گواہی دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7976
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارٍيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ: أَنَّهُمْ شَكُّوا فِي هِلَالِ رَمَضَانَ مَرَّةً، فَأَرَادُوا أَنْ لَا يَقُومُوا وَلَا يَصُومُوا، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنَ الْحَرَّةِ فَشَهِدَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلَالَ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ" قَالَ: نَعَمْ، وَشَهِدَ أَنَّهُ رَأَى الْهِلَالَ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَنَادَى فِي النَّاسِ أَنْ يَقُومُوا وَأَنْ يَصُومُوا قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرِ الْقِيَامَ أَحَدٌ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ الشَّيْخُ: حَدِيثُ حَمَّادٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ مُوسَى عَنْ حَمَّادٍ مُرْسَلًا.
سماک عکرمہ رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رمضان کے چاند میں شک ہوا تو انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ قیام نہیں کریں گے اور روزہ بھی نہیں رکھیں گے، تو ایک دیہاتی حرہ سے آیا اور آکر گواہی دی کہ اس نے چاند دیکھا ہے، تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اقرار کرتا ہے کہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ اور «أَنِّي رَسُولُ اللهِ» ”میں اللہ کا رسول ہوں“؟“ اس نے کہا: ہاں، اور اس نے اقرار کیا کہ اس نے چاند دیکھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اعلان کیا کہ لوگ قیام کریں اور روزہ رکھیں۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد ]
ابو داؤد کہتے ہیں: ایک جماعت نے اسے سماک سے، انہوں نے عکرمہ سے مرسلاً روایت کیا ہے اور قیام کا ذکر حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے نہیں کیا۔ شیخ فرماتے ہیں: حماد کی حدیث کو ابو داؤد نے موسیٰ سے، انہوں نے حماد سے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7976]
ابو داؤد کہتے ہیں: ایک جماعت نے اسے سماک سے، انہوں نے عکرمہ سے مرسلاً روایت کیا ہے اور قیام کا ذکر حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے نہیں کیا۔ شیخ فرماتے ہیں: حماد کی حدیث کو ابو داؤد نے موسیٰ سے، انہوں نے حماد سے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7976]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7976 in Urdu