السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1719. -- باب: من فطر صائما
-- باب: اس شخص کی فضیلت کا بیان جس نے کسی روزے دار کو افطار کروایا۔
حدیث نمبر: 8139
وَأَخْبَرَنَا عَلِيٌّ، أنبأ أَحْمَدُ، أنبأ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا ابْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ، أَوْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا" هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ، وَرَوَاهُ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنِ الثَّوْرِيِّ فَخَالَفَ الْجَمَاعَةَ فِي إِسْنَادِهِ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غازی کو تیار کیا یا اس کے اہل میں اس کا نائب بنا، یا کسی روزے دار کو افطار کروایا تو اس کے لیے اس کے اجر کے برابر اجر ہوگا، اس کے اجر میں کمی کیے بغیر۔“
ثوری کی حدیث میں یہی محفوظ ہے، اور مؤمل بن اسماعیل نے اسے ثوری سے روایت کیا تو اس کی سند میں جماعت کی مخالفت کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8139]
ثوری کی حدیث میں یہی محفوظ ہے، اور مؤمل بن اسماعیل نے اسے ثوری سے روایت کیا تو اس کی سند میں جماعت کی مخالفت کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ انظرقبله»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8139 in Urdu