السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1745. -- الصائم يكتحل
-- روزہ دار کا سرمہ لگانا۔
حدیث نمبر: 8257
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ" وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ مِنْهَا كُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثًا فِي هَذِهِ وَثَلَاثًا فِي هَذِهِ هَذَا أَصَحُّ مَا رُوِيَ فِي اكْتِحَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے لیے اثمد (سرمہ) لازم کرو، بیشک وہ بصارت کو تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔“ ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات اپنی ہر آنکھ میں تین تین بار سرمہ لگاتے تھے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمہ لگانے کے بارے میں جو کچھ مروی ہے، یہ ان میں سب سے صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8257]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمہ لگانے کے بارے میں جو کچھ مروی ہے، یہ ان میں سب سے صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8257]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الترمذي»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8257 in Urdu