السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1746. -- باب: الصائم يصب على رأسه ماء
-- باب: روزہ دار کا اپنے سر پر پانی ڈالنا۔
حدیث نمبر: 8261
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ النَّاسَ فِي سَفَرِهِ بِالْفِطْرِ عَامَ الْفَتْحِ وَقَالَ:" تَقَوَّوْا لِعَدُوِّكُمْ" وَصَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوبکر بن عبدالرحمن بعض اصحابِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رضی اللہ عنہم سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتحِ مکہ کے سال سفر میں لوگوں کو افطار کا حکم دیا اور فرمایا: ”دشمن کے لیے قوت حاصل کرو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا۔ ابوبکر بن عبدالرحمن کہتے ہیں: مجھے اس نے کہا جس نے حدیث بیان کی: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرج مقام پر دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر پانی بہا رہے تھے پیاس کی وجہ سے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8261]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ معني تخريحه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8261 in Urdu