السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1760. -- باب: من رأى عليه القضاء
-- باب: ان کا بیان جو اس پر قضا کو لازم سمجھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 8364
وَقَدْ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ فَعَرَضَ لَنَا طَعَامٌ فَاشْتَهَيْنَاهُ فَأَكَلْنَاهُ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَرَتْنِي حَفْصَةُ، وَكَانَتِ ابْنَةَ أَبِيهَا، فَقَصَّتْ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْضِيَا يَوْمًا آخَرَ" هَكَذَا رَوَاهُ جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ وَصَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَدْ وَهِمُوا فِيهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ وہ کہتی ہیں: میں اور حفصہ رضی اللہ عنہا روزے سے تھیں کہ ہمیں کھانا ہدیہ میں ملا تو ہمارے دل میں کھانے کی چاہت ابھری، سو ہم نے کھا لیا۔ پھر ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے تو حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے پہل کی کہ وہ اپنے باپ کی بیٹی تھیں اور ساری بات بیان کر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی دوسرے دن میں اس کی قضا دینا۔“
جعفر بن برقان، صالح بن ابی اخضر اور سفیان بن حسین نے اسے زہری سے اسی طرح بیان کیا ہے، اور انہیں اس میں زہری سے روایت کرتے ہوئے وہم ہوا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8364]
جعفر بن برقان، صالح بن ابی اخضر اور سفیان بن حسین نے اسے زہری سے اسی طرح بیان کیا ہے، اور انہیں اس میں زہری سے روایت کرتے ہوئے وہم ہوا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8364]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الترمذي»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8364 in Urdu