السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1823. -- باب: الرجل يطيق المشي ولا يجد زادا ولا راحلة فلا يبين أن يوجب عليه الحج
-- باب: اس شخص کا بیان جو پیدل چلنے کی طاقت تو رکھتا ہو لیکن زادِ راہ اور سواری نہ پاتا ہو تو یہ واضح نہیں ہے کہ اس پر حج واجب ہو۔
حدیث نمبر: 8640
وَرَوَاهُ عَتَّابُ بْنُ أَعْيَنَ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا السَّبِيلُ إِلَى الْحَجِّ، قَالَ:" الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَاتِمٍ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ عَتَّابِ بْنِ أَعْيَنَ فَذَكَرَهُ. وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَتَّابٍ وَرُوِيَ فِيهِ أَحَادِيثُ أُخَرُ لَا يَصِحُّ شَيْءٌ مِنْهَا، وَحَدِيثُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ أَشْهَرُهَا وَقَدْ أَكَّدْنَاهُ بِالَّذِي رَوَاهُ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ وَإِنْ كَانَ مُنْقَطِعًا.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «السَّبِيلُ إِلَى الْحَجِّ» کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زادِ راہ اور سواری۔“
اس بارے میں دیگر احادیث بھی مروی ہیں، جن میں سے کوئی بھی صحیح نہیں۔ ان میں سب سے مشہور ابراہیم بن یزید کی حدیث ہے، اور ہم نے اسے حسن بصری رحمہ اللہ کی روایت سے تقویت دی ہے، اگرچہ وہ منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8640]
اس بارے میں دیگر احادیث بھی مروی ہیں، جن میں سے کوئی بھی صحیح نہیں۔ ان میں سب سے مشہور ابراہیم بن یزید کی حدیث ہے، اور ہم نے اسے حسن بصری رحمہ اللہ کی روایت سے تقویت دی ہے، اگرچہ وہ منقطع ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8640]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ الدارقطني 2/ 254۔ العقيلي 3/ 332»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8640 in Urdu