السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1855. -- باب: من اختار القران وزعم أن النبي صلى الله عليه وسلم كان قارنا
-- باب: ان کا بیان جنہوں نے حجِ قران کو اختیار کیا اور ان کا یہ گمان ہے کہ نبی ﷺ حجِ قران کرنے والے (قارن) تھے۔
حدیث نمبر: 8851
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حينَ أَمَّرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْيَمَنِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي قَدُومِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ عَلِيٌّ: فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ صَنَعْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنِّي قَدْ سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ" كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ وَقَرَنْتُ، وَلَيْسَ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ حِينَ وَصَفَ قَدُومَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَإِهْلَالَهُ، وَحَدِيثُ جَابِرٍ أَصَحُّ سَنَدًا، وَأَحْسَنُ سِيَاقَةً، وَمَعَ حَدِيثِ جَابِرٍ حَدِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، جب انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کا امیر بنایا، پھر انہوں نے علی رضی اللہ عنہ کے آنے کا سارا واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے کیا کیا ہے؟“ کہنے لگے: میں نے کہا کہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا تلبیہ کہا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قربانی لایا ہوں اور حجِ قِران کیا ہے۔“
اس روایت میں ”اور میں نے قران کیا ہے“ کے الفاظ اسی طرح ہیں، لیکن یہ الفاظ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں نہیں ہیں جب انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے آنے اور ان کے تلبیہ کا ذکر کیا، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سند کے اعتبار سے زیادہ صحیح اور سیاق کے اعتبار سے زیادہ عمدہ ہے، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث کی تائید سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہوتی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8851]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابوداود 1797۔ نسائي 2725»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8851 in Urdu