السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1957. -- باب: الاستلام في الزحام
-- باب: ہجوم میں استلام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 9263
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:"" كَيْفَ صَنَعْتَ أَبَا مُحَمَّدٍ؟"" قَالَ: اسْتَلَمْتُ وَتَرَكْتُ، قَالَ:"" أَصَبْتَ"" ⦗١٣١⦘ هَذَا مُرْسَلٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ هِشَامٍ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَأَحْسَبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ:"" أَصَبْتَ"" أَنَّهُ وَصَفَ لَهُ أَنَّهُ اسْتَلَمَ فِي غَيْرِ زِحَامٍ، وَتَرَكَ فِي زِحَامٍ.
عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”اے ابو محمد! تو کیسے کرتا ہے؟“ تو انہوں نے عرض کیا: استلام بھی کرلیتا ہوں اور کبھی چھوڑ بھی دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو درست کرتا ہے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرا گمان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن سے کہا: ”تو نے درست کیا“، ان کی تعریف اس لیے کی کہ انہوں نے بھیڑ کے علاوہ استلام کیا اور بھیڑ میں چھوڑ دیا۔
یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9263]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرا گمان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن سے کہا: ”تو نے درست کیا“، ان کی تعریف اس لیے کی کہ انہوں نے بھیڑ کے علاوہ استلام کیا اور بھیڑ میں چھوڑ دیا۔
یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9263]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابن حبان 3823»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9263 in Urdu