🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1990. -- باب: : لا يقطع المعتمر التلبية حتى يفتتح الطواف
-- باب: عمرہ کرنے والا تلبیہ پڑھنا بند نہ کرے یہاں تک کہ وہ طواف شروع کر دے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9412
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: رَوَى ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّى فِي عُمْرَةٍ حَتَّى اسْتَلَمَ الرُّكْنَ" وَلَكِنَّا هِبْنَا رِوَايَتَهُ؛ لَأَنَا وَجَدْنَا حُفَّاظَ الْمَكِّيِّينَ يَقِفُونَهُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ الشَّيْخُ: رَفْعُهُ خَطَأٌ، وَكَانَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى هَذَا كَثِيرَ الْوَهْمِ وَخَاصَّةً إِذَا رَوَى عَنْ عَطَاءٍ فَيُخْطِيءُ كَثِيرًا، ضَعَّفَهُ أَهْلُ النَّقْلِ مَعَ كِبَرِ مَحَلِّهِ فِي الْفِقْهِ، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَطَاءٍ مَرْفُوعًا، وَإِسْنَادُهُ أَضْعَفُ مِمَّا ذَكَرْنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ میں تلبیہ کہتے رہے حتیٰ کہ حجر اسود کو چھوا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لیکن ہم نے اس (ابن ابی لیلیٰ) کی روایت سے احتیاط کی، کیوں کہ ہم نے مکہ کے حفاظ کو اسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف بیان کرتے پایا۔
اسے مرفوع بیان کرنا غلطی ہے، یہ ابن ابی لیلیٰ بہت وہم کا شکار ہوتے تھے، خاص طور پر جب عطاء سے روایت کرتے تو بہت غلطیاں کرتے، فقہ میں ان کے بلند مقام کے باوجود محدثین نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔ یہ روایت مثنیٰ بن صباح کے واسطے سے عطاء سے مرفوعاً بھی مروی ہے، اور اس کی سند ہماری ذکر کردہ سند سے بھی زیادہ ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9412]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9412 in Urdu