السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2028. -- باب: من أجاز رميها بعد نصف الليل
-- باب: ان کا بیان جنہوں نے آدھی رات کے بعد اس کی رمی کو جائز قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9570
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ، عَنْ أَسْمَاءَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا رَمَتِ الْجَمْرَةَ قُلْتُ: إِنَّا رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ، قَالَتْ:" إِنَّا كُنَّا نَصْنَعُ هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے کسی نے اسماء رضی اللہ عنہا کے بارے میں خبر دی کہ انہوں نے جمرہ کو مارا تو میں نے کہا: ہم نے تو رات کو ہی رمی کر لی ہے، کہنے لگیں: ہم یہ کام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9570]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابوداود 1943»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9570 in Urdu