السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2038. -- باب: الإفاضة للطواف
-- باب: طواف (افاضہ) کے لیے روانہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 9637
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ الطَّوَافَ يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ" وَأَبُو الزُّبَيْرِ سَمِعَ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَفِي سَمَاعِهِ مِنْ عَائِشَةَ نَظَرٌ، قَالَهُ الْبُخَارِيُّ. وَقَدْ رُوِّينَا فِي حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْنَا يَوْمَ النَّحْرِ".
(الف) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ نحر کو طوافِ زیارت رات تک مؤخر کیا۔
(ب) ابوسلمہ کی حدیث میں ہم بیان کرچکے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو ہم نے یومِ نحر کو ہی افاضہ کرلیا تھا۔
ابوالزبیر نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ہے، لیکن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان کے سماع میں کلام ہے، یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9637]

تخریج الحدیث: «ضعيف انظر قبله»
الحكم على الحديث: ضعيف انظر قبله
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9637 in Urdu