السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2061. -- باب: طواف الوداع
-- باب: طوافِ وداع کا بیان۔
حدیث نمبر: 9743
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ، ثنا أَفْلَحُ، فَذَكَرَهُ إِلَى أَنْ قَالَ: قَالَتْ: ثُمَّ جِئْتُهُ سَحَرًا فَأَذَّنَ فِي أَصْحَابِهِ بِالرَّحِيلِ فَارْتَحَلَ فَمَرَّ بِالْبَيْتِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَطَافَ بِهِ حِينَ خَرَجَ ثُمَّ انْصَرَفَ مُتَوَجِّهًا إِلَى الْمَدِينَةِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ.
افلح رحمہ اللہ نے سابقہ حدیث ہی ذکر کی مگر یوں کہا کہ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سحری کے وقت پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں کوچ کا اعلان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور صبح کی نماز سے پہلے بیت اللہ کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا طواف کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے پھر مدینہ کی طرف چل دیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9743]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1485۔ ابوداؤد 2006»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9743 in Urdu