السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2065. -- باب: من كره أن يقال للمحرم: صفر، وأن النسيء من أمر الجاهلية
-- باب: ان کا بیان جنہوں نے ماہِ محرم کو ”صفر“ کہنے کو مکروہ قرار دیا، اور اس بات کا بیان کہ نسیء (مہینوں کو آگے پیچھے کرنا) ایامِ جاہلیت کے کاموں میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 9775
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" الرَّفَثُ: الْجِمَاعُ، وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي، وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ، يَقُولُ:" لَيْسَ هُوَ شَهْرًا يُنْسَأُ قَدْ تَبَيَّنَ الْحَجُّ لَا شَكَّ فِيهِ، وَذَلِكَ أَنَّهُمْ كَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُسْقِطُونَ الْمُحَرَّمَ ثُمَّ يَقُولُونَ صَفَرٌ بِصَفَرٍ، وَيُسْقِطُونَ شَهْرَ رَبِيعٍ الْأَوَّلَ ثُمَّ يَقُولُونَ: شَهْرُ رَبِيعٍ بِشَهْرِ رَبِيعٍ" قَالَ الشَّيْخُ: اخْتَلَفُوا فِي حَجِّ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ قَبْلَ حَجِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ كَانَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ أَوْ فِي ذِي الْحِجَّةِ؟، فَذَهَبَ مُجَاهِدٌ إِلَى أَنَّهُ وَقَعَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، وَذَهَبَ بَعْضُهُمْ إِلَى أَنَّهُ وَقَعَ فِي ذِي الْحِجَّةِ.
ابو نجیح، مجاہد رحمہ اللہ سے ﴿الرَّفَثُ﴾ اور ﴿الْفُسُوقُ﴾ [سورة البقرة: 197] کے متعلق نقل فرماتے ہیں کہ «الرَّفَثُ» سے مراد جماع ہے، «الْفُسُوقُ» سے مراد نافرمانی ہے اور ایامِ حج میں جھگڑا نہیں۔ فرماتے ہیں کہ یہ ایسا مہینہ نہیں جس کو مقدم اور مؤخر کریں، بلکہ حج کا مہینہ واضح ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ یہ اس وجہ سے تھا کہ وہ محرم کے مہینے کو ویسے گرا دیتے تھے یعنی ساقط کر دیتے۔ پھر وہ کہتے: صفر تو صفر کے بدلے میں ہے اور کبھی ماہِ ربیع الاول کو ساقط کر دیتے اور ربیع الثانی کا نام دے دیتے۔
شیخ فرماتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حج کے بارے میں اختلاف ہے کہ انہوں نے ذی القعدہ یا ذی الحجہ میں حج کیا ہے۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ذی القعدہ میں انہوں نے حج کیا، جب کہ بعض کے نزدیک ذوالحجہ ہی میں حج کیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9775]
شیخ فرماتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حج کے بارے میں اختلاف ہے کہ انہوں نے ذی القعدہ یا ذی الحجہ میں حج کیا ہے۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ذی القعدہ میں انہوں نے حج کیا، جب کہ بعض کے نزدیک ذوالحجہ ہی میں حج کیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9775]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن شيبه 13226»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9775 in Urdu