السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2082. -- باب: حج الصبي يبلغ، والمملوك يعتق والذمي يسلم
-- باب: حج کرنے والے بچے کا بالغ ہو جانا، غلام کا آزاد ہو جانا اور ذمی (غیر مسلم شہری) کا مسلمان ہو جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 9849
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ، قَالَ:" أَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ ثُمَّ بَلَغَ الْحِنْثَ فَعَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةً أُخْرَى، وَأَيُّمَا أَعْرَابِيٍّ حَجَّ ثُمَّ هَاجَرَ فَعَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةً أُخْرَى، وَأَيُّمَا عَبْدٍ حَجَّ ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى" قَالَ الْقَاضِي: حَدَّثَنَا مَرْفُوعًا، قَالَ الشَّيْخُ: تَفَرَّدَ بِرَفْعِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ، عَنْ شُعْبَةَ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنْ شُعْبَةَ مَوْقُوفًا، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ مَوْقُوفًا وَهُوَ الصَّوَابُ.
ابو ظبیان سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً نقل فرماتے ہیں کہ: ”جس بچے نے حج کیا پھر بالغ ہو گیا، اس پر دوسرا حج واجب ہے اور جس دیہاتی نے حج کیا، پھر ہجرت کی، اس کے ذمہ بھی دوسرا حج ہے اور جس غلام نے حج کیا پھر آزاد کر دیا گیا تو اس پر بھی دوسرا واجب ہے۔“
محمد بن منہال اسے یزید بن زریع سے، وہ شعبہ سے مرفوع بیان کرنے میں منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے شعبہ سے موقوف بیان کیا ہے، اسی طرح سفیان ثوری نے اسے اعمش سے موقوف روایت کیا ہے اور یہی درست ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9849]
محمد بن منہال اسے یزید بن زریع سے، وہ شعبہ سے مرفوع بیان کرنے میں منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے شعبہ سے موقوف بیان کیا ہے، اسی طرح سفیان ثوری نے اسے اعمش سے موقوف روایت کیا ہے اور یہی درست ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9849]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9849 in Urdu