السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2087. -- باب: فدية الضبع
-- باب: بجو (لگڑبھگے) کے فدیہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 9876
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، يَقُولُ:" أنْزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَبُعًا صَيْدًا وَقَضَى فِيهَا كَبْشًا" قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي غَيْرِ رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ: وَهَذَا حَدِيثٌ لَا يَثْبُتُ مِثْلُهُ لَوِ انْفَرَدَ، قَالَ الشَّيْخُ: وَإِنَّمَا قَالَهُ لِانْقِطَاعِهِ ثُمَّ أَكَّدَهُ بِحَدِيثِ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ جَابِرٍ، وَحَدِيثُ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ حَدِيثٌ جَيِّدٌ تَقُومُ بِهِ الْحُجَّةُ، قَالَ أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ: سَأَلْتُ عَنْهُ الْبُخَارِيَّ، فَقَالَ: هُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ، قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِيَ حَدِيثُ عِكْرِمَةَ مَوْصُولًا.
ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام عکرمہ رحمہ اللہ نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بجو شکار ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے عوض ایک مینڈھے کا فیصلہ فرمایا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس جیسی حدیث اگر اکیلی ہو تو ثابت نہیں ہوتی۔
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: انہوں نے یہ بات اس کے منقطع ہونے کی وجہ سے کہی ہے، پھر انہوں نے اسے ابن ابی عمار عن جابر کی حدیث سے مؤکد کیا، اور ابن ابی عمار کی حدیث عمدہ حدیث ہے جس سے حجت قائم ہوتی ہے۔ امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے اس کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: یہ صحیح حدیث ہے۔ شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عکرمہ کی حدیث موصولاً بھی روایت کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9876]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الشافعي 989»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9876 in Urdu