السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2099. -- باب: ما يأكل المحرم من الصيد
-- باب: محرم شکار میں سے جو کچھ کھا سکتا ہے اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 9913
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ، يَقُولُ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ لَحْمِ الصَّيْدِ يُهْدِيهِ الْحَلَالُ لِلْحَرَامِ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْكُلُهُ"، قُلْتُ: إِنَّمَا أَسْأَلُكَ عَنْ نَفْسِكَ أَتَأْكُلُهُ؟، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْكُلُهُ"، قُلْتُ: إِنَّمَا أَسْأَلُكَ عَنْ نَفْسِكَ أَتَأْكُلُهُ؟، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَيْرًا مِنِّي".
ابوالشعثاء رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے شکار کے گوشت کے بارے میں سوال کیا کہ حلال آدمی محرم کو ہدیہ دے؟ فرمانے لگے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھا لیتے تھے، میں نے کہا: میں آپ کے متعلق سوال کر رہا ہوں کیا آپ کھا لیتے ہیں؟ فرمانے لگے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھا لیتے تھے، میں نے کہا: میں آپ کے متعلق سوال کر رہا ہوں کیا آپ کھا لیتے ہیں؟ فرمانے لگے: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھ سے بہتر تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9913]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9913 in Urdu