السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2111. -- باب: : الرجل يرمي بسهم إلى صيد فأصابه، أو غيره في الحرم فيكون عليه جزاؤه
-- باب: آدمی کسی شکار پر تیر چلائے اور وہ اسے یا کسی اور کو حرم میں جا لگے تو اس پر اس کی جزا (فدیہ) لازم ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: Q9989
قَالَ اللهُ تَعَالَى {تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ} [المائدة: 94] قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَزَعَمَ بَعْضُ أَهْلِ التَّفْسِيرِ أَنَّهُ تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ بِالرَّمْيِ.
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ﴾ ”تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے اس (شکار) تک پہنچ سکیں گے۔“ [سورة المائدة: 94]
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور بعض مفسرین کا یہ خیال ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ تمہارے ہاتھ تیر اندازی کے ذریعے اس تک پہنچ سکیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: Q9989]
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور بعض مفسرین کا یہ خیال ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ تمہارے ہاتھ تیر اندازی کے ذریعے اس تک پہنچ سکیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: Q9989]
حدیث نمبر: 9989
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى {تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ} [المائدة: ٩٤] قَالَ: يَعْنِي النَّيْلَ، وَتَنَالُ أَيْدِيكُمْ أَيْضًا صِغَارَ الصَّيْدِ الْفِرَاخَ وَالْبَيْضَ، وَرِمَاحُكُمْ يَقُولُ: كِبَارُ الصَّيْدِ.
مجاہد رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ﴾ [سورة المائدة: 94] ”جس کو تم اپنے ہاتھوں اور برچھوں سے پکڑ سکتے ہو۔“ کے بارے میں فرماتے ہیں: اس سے مراد پہنچنا ہے، اور تمہارے ہاتھ چھوٹے شکار یعنی بچوں اور انڈوں تک بھی پہنچتے ہیں، اور «رِمَاحُكُمْ» سے مراد بڑا شکار ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9989]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9989 in Urdu