مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ ذِكْرِ أَبِينَا آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا تذکرہ، جو ابوالبشر ہیں
حدیث نمبر: 13749
وَعَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ بُكَاءَ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبُكَاءَ جَمِيعِ أَهْلِ الْأَرْضِ يُعْدَلُ بِبُكَاءِ آدَمَ مَا عَدَلَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبریدہ رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اگر سیدنا داؤد کا رونا اور تمام اہل زمین کا رونا اکٹھا ہو جائے، اور اسے سیدنا آدم علیہ السلام کے رونے کے مقابلے میں رکھا جائے تو بھی وہ اُس کے برابر نہیں ہو سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13749]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (143)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13749 in Urdu