🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
74. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14263
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا مَرَّتْ عَلَيَّ لَيْلَةٌ مِثْلُ لَيْلَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَائِشَةُ هَلْ طَلَعَ الْفَجْرُ؟". فَأَقُولُ: لَا، حَتَّى أَذَّنَ بِلَالٌ بِالْفَجْرِ، ثُمَّ جَاءَ بِلَالٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا؟". فَقُلْتُ: هَذَا بِلَالٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُرِي أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھ پر کوئی رات ایسی نہیں گزری، جو اس رات کی مانند تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! کیا صبح صادق ہو گئی ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! یہاں تک کہ بلال رضی اللہ عنہ نے فجر کی اذان دی، پھر بلال رضی اللہ عنہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ میں نے عرض کی: یہ بلال ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14263]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (849)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 14263 in Urdu