مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. بَابُ مَا جَاءَ فِي رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُخْتِهَا أُمِّ كُلْثُومٍ
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا اور ان کی بہن اُم کلثوم رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15242
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: وَكَانَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ الَّذِي أَكَلَهُ الْأَسَدُ فَفَارَقَهَا، وَلَمَّا تُوُفِّيَتْ رُقَيَّةُ عِنْدَ عُثْمَانَ زَوَّجَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ كُلْثُومٍ، فَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ، وَلَمْ تَلِدْ لَهُ شَيْئًا، وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ لِي عَشْرٌ لَزَوَّجْتَكَهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ قِصَّةُ طَلَاقِ عُتَيْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ إِيَّاهَا فِي الْمَغَازِي فِيمَا لَقِيَ مِنْ أَذَى الْمُشْرِكِينَ، وَبَعْضُهَا فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
وَقَدْ تَقَدَّمَ قِصَّةُ طَلَاقِ عُتَيْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ إِيَّاهَا فِي الْمَغَازِي فِيمَا لَقِيَ مِنْ أَذَى الْمُشْرِكِينَ، وَبَعْضُهَا فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی عتبہ بن ابولہب کے نکاح میں تھیں یہ وہ شخص تھا جسے شیر نے کھا لیا تھا اس شخص نے اس خاتون کو طلاق دی تھی جب سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی شادی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کر دی تھی، تو سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا انتقال ان کی زوجیت میں ہوا، انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کسی بچے کو جنم نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا تھا: ”اگر میری دس بیٹیاں بھی ہوتیں تو میں ان کی شادی (یکے بعد دیگرے) تمہارے ساتھ کر دیتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ اس سے پہلے یہ واقعہ گزر چکا ہے کہ عتیبہ بن ابولہب نے اس خاتون کو طلاق دے دی تھی یہ مغازی سے متعلق کتاب میں گزرا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرکین کی طرف سے جن اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا ان کا ذکر ہے، اور اس کا کچھ حصہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب میں بھی گزرا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15242]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/22)»
الحكم على الحديث: إسنادہ واقعہ
Majma al-Zawa'id Hadith 15242 in Urdu