مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْفَضْلِ لِمَرْيَمَ وَآسِيَةَ وَغَيْرِهِمَا
سیدہ مریم رضی اللہ عنہا سیدہ آسیہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15249
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ فِرْعَوْنَ أَوْتَدَ لِزَوْجَتِهِ أَرْبَعَةَ أَوْتَادٍ فِي يَدَيْهَا وَرِجْلَيْهَا، فَكَانَ إِذَا تَفَرَّقُوا عَنْهَا أَظَلَّتْهَا الْمَلَائِكَةُ، فَقَالَتْ: رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ. فَكَشَفَ لَهَا عَنْ بَيْتِهَا فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فرعون نے اپنی بیوی کے لئے چار کیل لگوائے تھے، دو ان کے ہاتھوں میں لگے تھے اور دو ان کے پاؤں میں لگے تھے، جب وہ لوگ اس خاتون کو چھوڑ کر چلے گئے تو فرشتوں نے اس خاتون پر سایہ کر لیا تو اس خاتون نے کہا: ”میرے پروردگار تو اپنے پاس میرے لئے جنت میں ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دیدے اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات دیدے۔“ تو اس خاتون کے لئے جنت میں گھر سامنے آیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15249]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15249]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6431)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15249 in Urdu