🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
109. بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15293
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ عَائِشَةَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ فِي شَوَّالٍ، وَأَعْرَسَ بِهَا فِي شَوَّالٍ بِالْمَدِينَةِ،عَلَى رَأْسِ سِتَّةِ أَشْهُرٍ مِنْ مُهَاجَرِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَتُوُفِّيَتْ عَائِشَةُ بِالْمَدِينَةِ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ بَعْدَ الْوِتْرِ، سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ، وَدُفِنَتْ مِنْ لَيْلَتِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال کے مہینے میں سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی اور شوال کے مہینے میں ہی مدینہ منورہ میں ان کی رخصتی کروائی تھی، یہ آپ کے مدینہ منورہ ہجرت کرنے کے چھ ماہ بعد کی بات ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا تھا جب رمضان کی سات راتیں گزر چکی تھیں، یہ اٹھاون ہجری کی بات ہے، اور انہیں اسی رات میں دفن کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/23)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 15293 in Urdu