مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. بَابُ فَضْلِ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15331
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ حَفْصَةَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَوَضَعَ التُّرَابَ عَلَى رَأْسِهِ، وَقَالَ: مَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ بَعْدَهَا، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُرَاجِعَ حَفْصَةَ رَحْمَةً لِعُمَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے اپنے سر میں مٹی ڈالی اور بولے: اے ابن خطاب اس کے بعد اللہ تعالیٰ کو تمہاری کیا پرواہ ہو گی، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے اور بولے: اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے رجوع کر لیں، یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لئے رحمت کی وجہ سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صالح حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15331]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صالح حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15331]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (188/23)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15331 in Urdu