مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15379
وَعَنْ صَفِيَّةَ قَالَتْ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَكْرَهُ إِلَيَّ مِنْهُ، فَقَالَ:" إِنَّ قَوْمَكِ صَنَعُوا كَذَا وَكَذَا". قَالَتْ: فَمَا قُمْتُ مِنْ مَقْعَدِي وَمِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ.
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو لوگوں میں کوئی بھی میرے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قوم کے افراد نے یہ کیا اور وہ کیا۔ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو وہاں اس جگہ سے میرے اٹھنے سے پہلے لوگوں میں کوئی بھی میرے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ محبوب نہیں تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15379]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7114)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15379 in Urdu