مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
285. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بشر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16091
عَنْ بَشِيرٍ قَالَ: كُنْتُ أُمَاشِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِي، فَقَالَ لِي:" يَا ابْنَ الْخَصَاصِيَةِ، مَا أَصْبَحْتَ تَنْقِمُ عَلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -؟ أَصْبَحْتَ تُمَاشِي رَسُولَهُ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - آخِذًا بِيَدِهِ". قَالَ: قُلْتُ: مَا أَصْبَحْتُ أَنْقِمُ عَلَى اللَّهِ شَيْئًا ؛ قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - كُلَّ خَيْرٍ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُلَّ خَيْرٍ صَنَعَ اللَّهُ لِي. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُلَّ خَيْرٍ صَنَعَ اللَّهُ لِي. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: اے ابن خصاصیہ! تمہیں اللہ تعالیٰ پر کس بات کا اعتراض ہے؟ کہ تم اللہ کے رسول کے ساتھ چل رہے ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: مجھے اللہ تعالیٰ پر کسی چیز کا اعتراض نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر قسم کی بھلائی عطا کی ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر قسم کی بھلائی عطا کی ہے“ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن سمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16091]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1230) أخرجه احمد فى المسند (83/5)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16091 in Urdu