مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
315. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16134
عَنْ زِيَادَةَ، عَنْ جَدِّهِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ مُطَاعًا، وَقَالَ لَهُ:" يَا مُطَاعُ، أَنْتَ مُطَاعٌ فِي قَوْمِكَ". وَحَمَلَهُ عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ وَقَالَ لَهُ:" يَا مُطَاعُ، امْضِ إِلَى أَصْحَابِكَ، فَمَنْ دَخَلَ تَحْتَ رَايَتِي هَذِهِ فَقَدْ أَمِنَ مِنَ الْعَذَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
زیادہ نے اپنے دادا سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”مطاع“ (یعنی پیشوا) کا نام دیا تھا، آپ نے ان سے فرمایا تھا: اے مطاع! تم اپنی قوم میں ”مطاع“ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک ابلق گھوڑا دیا تھا اور انہیں جھنڈا دیا تھا اور ان سے فرمایا تھا: اے مطاع! تم اپنے ساتھیوں کے پاس جاؤ، جو شخص میرے اس جھنڈے کے نیچے داخل ہو گا، وہ عذاب سے محفوظ ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16134]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (680)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16134 in Urdu