🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
320. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَنْظَلَةَ بْنِ حِذْيَمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16140
عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ حِذْيَمٍ قَالَ: وَفَدْتُ مَعَ جَدِّي حِذْيَمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بَنِينَ ذَوِي لِحًى وَغَيْرَهُمْ، وَهَذَا أَصْغَرُهُمْ، فَأَدْنَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ". قَالَ الذَّيَّالُ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ حَنْظَلَةَ يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الْوَارِمِ وَجْهُهُ، أَوِ الشَّاةِ الْوَارِمِ ضَرْعُهَا فَيَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ عَلَى مَوْضِعِ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَمْسَحُهُ فَيَذْهَبُ الْوَرَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے دادا سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ کے ہمراہ وفد کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے دادا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے بچے ہیں، ان میں سے کچھ کی داڑھی آ چکی ہے اور کچھ کی نہیں آئی ہے، یہ ان میں سے سب سے کمسن ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے قریب کیا، آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور یہ دعا کی: اللہ تعالیٰ تم میں برکت رکھے۔ ذیال نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے پاس کسی ایسے شخص کو لایا جاتا تھا، جس کا چہرہ ورم آلود ہو چکا ہوتا تھا، یا کسی بکری کو لایا جاتا تھا، جس کے تھن ورم آلود ہو چکے ہوتے تھے، تو وہ یہ کہتے تھے: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اس جگہ کے ساتھ، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھیلی گئی تھی، پھر وہ اس ورم والی جگہ پر ہاتھ پھیرتے تھے، تو وہ ورم ختم ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے کہ جو کتاب الوصایا میں، وصیت کرتے ہوئے زیادتی کرنے سے متعلق باب میں گزری ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3501) اخرجه احمد فى المسند (67/5)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 16140 in Urdu