مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
329. بَابُ مَا جَاءَ فِي شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16150
عَنْ شَدَّادٍ: أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَجُودُ بِنَفْسِهِ، فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا شَدَّادُ؟". قَالَ: ضَاقَتْ بِيَ الدُّنْيَا. قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْكَ [ إِنَّ ] الشَّامُ تُفْتَحُ، وَيُفْتَحُ بَيْتُ الْمَقْدِسِ، فَتَكُونُ أَنْتَ وَوَلَدُكَ أَئِمَّةً فِيهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا شداد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اور گہری گہری سانسیں لے رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرے لیے دنیا تنگ ہو گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر کوئی حرج نہیں ہے، شام فتح ہو گا اور تم اور تمہاری اولاد وہاں پیشواء ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16150]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7162)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16150 in Urdu