🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
10. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ .
عصر کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1716
وَعَنْ أَبِي طَرِيفٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيْثُ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ حِينًا لَوْ أَنَّ رَجُلًا رَمَى لَرَأَى مَوَاقِعَ نَبْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فَقَالَ: يُصَلِّي الْعَصْرَ. وَصَوَابُهُ: الْمَغْرِبُ. كَمَا رَوَاهُ أَحْمَدُ فَقَالَ: كَانَ يُصَلِّي بِنَا صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، وَسَيَأْتِي - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُمَيْرَةَ هَكَذَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ. وَعِنْدَ أَحْمَدَ: الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي شُمَيْلَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ. قُلْتُ: الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُمَيْرٍ، وَيُقَالُ: ابْنُ سُمَيْرَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوطریف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، یہ اُس وقت کی بات ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز اس وقت ادا کی کہ اگر کوئی شخص تیر پھینکتا، تو وہ اپنے تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتا تھا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت عصر کی نماز ادا کی“ حالانکہ درست یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت مغرب کی نماز ادا کی تھی، جیسا کہ امام أحمد نے یہ روایت نقل کی ہے، جس میں اُن کے یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی۔“
یہ روایت آگے چل کر آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبداللہ ابوسمیرہ ہے، امام طبرانی نے اسی طرح کہا: ہے، جب کہ امام أحمد نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ولید بن عبداللہ بن ابوشمیلہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، میں یہ کہتا ہوں: یہ ولید بن عبداللہ بن ابوسمیر ہے، اور ایک قول کے مطابق اس کا نام ابن سمیرہ ہے، اس کا تذکرہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1716]

الحكم على الحديث: إسناده اس

Majma al-Zawa'id Hadith 1716 in Urdu