مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى .
درمیانی نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1719
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَاتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَدُوًّا فَلَمْ يَفْرَغْ مِنْهُمْ حَتَّى أَخَّرَ الْعَصْرَ عَنْ وَقْتِهَا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ حَبَسَنَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَامْلَأْ بُيُوتَهُمْ نَارًا، وَامْلَأْ قُبُورَهُمْ نَارًا" - أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وُالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وُالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن کے ساتھ جنگ کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جنگ میں مصروف رہے، یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت گزر گیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ فرمائی تو یہ دعا کی: اے اللہ! جس نے ہمیں درمیانی نماز ادا کرنے سے روکے رکھا تھا، تو ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے، اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے، (راوی بیان کرتے ہیں:) یا اس کی مانند کوئی اور کلمات ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1719]
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1719]
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 1719 in Urdu