🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
21. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا .
جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1813
وَعَنْ جُنْدَبٍ قَالَ: سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفَرًا، فَأَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَهَوْنَا عَنِ الصَّلَاةِ فَلَمْ نُصَلِّ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَضَّئُوا وَصَلُّوا"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِالسَّهْوِ، إِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ مَضْجَعَهُ فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ أُعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ فُلَانٍ الْفَزَارِيُّ عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نماز کے حوالے سے غافل رہ گئے یہاں تک کہ ہم نے اسے ادا نہیں کیا یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ وضو کر کے نماز ادا کر لو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ سہو نہیں ہے یہ شیطان کی طرف سے ہے، جب کوئی شخص بستر پر جائے تو وہ یہ پڑھ لے۔ ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے میں مردود شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے، اسے سہل بن فلاں فزاری نے اپنے والد سے نقل کیا ہے، اور وہ راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1813]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 1813 in Urdu