مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا .
جب کوئی شخص کوئی نماز ادا کر لے اور اس کے ذمہ دوسری نماز بھی لازم ہو
حدیث نمبر: 1817
عَنْ أَبِي جُمْعَةَ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْمَغْرِبَ وَنَسِيَ الْعَصْرَ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" هَلْ رَأَيْتُمُونِي صَلَّيْتُ الْعَصْرَ؟" قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، وَنَقَضَ الْأُولَى ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَذَانِ لِلْفَوَائِتِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَذَانِ لِلْفَوَائِتِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا ابوجمعہ حبیب بن سباع رضی اللہ عنہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز ادا کر لی اور عصر کی نماز بھول گئے تھے۔ آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا کیا تم لوگوں نے مجھے عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا تو اس نے اذان دی پھر اس نے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی آپ نے پہلی نماز توڑ دی (یعنی اسے کالعدم قرار دیا) اور پھر مغرب کی نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: فوت شدہ نمازوں کے لئے اذان دینے کے متعلق باب میں احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1817]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1817 in Urdu