🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
148. بَابُ مَسْحِ الْجَبْهَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران پیشانی پر ہاتھ پھیرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2455
وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" ثَلَاثَةٌ مِنَ الْجَفَاءِ: أَنْ يَنْفُخَ الرَّجُلُ فِي سُجُودِهِ، أَوْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ".
قَالَ الْبَزَّارُ: ذَهَبَتْ عَنِّي الثَّالِثَةُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تین چیزیں جفاء کا حصہ ہیں یہ کہ آدمی سجدے میں پھونک مارے یا یہ کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے سے پہلے اپنی پیشانی کو پونچھ لے“۔ امام بزار بیان کرتے ہیں: تیسری بات مجھے بھول گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2455]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف۔

Majma al-Zawa'id Hadith 2455 in Urdu