🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
175. بَابٌ فِيمَنْ رَكَعَ وَحْدَهُ ثُمَّ دَخَلَ فِي الصَّفِّ .
جو شخص اکیلا رکوع میں چلا جائے اور پھر آ کر صف میں شامل ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2539
عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ رُكُوعٌ فَلْيَرْكَعْ حِينَ يَدْخُلُ ثُمَّ يَدِبُّ رَاكِعًا حَتَّى يَدْخُلَ فِي الصَّفِّ فَإِنَّ ذَلِكَ السُّنَّةُ، قَالَ عَطَاءٌ: وَقَدْ رَأَيْتُهُ يَصْنَعُ ذَلِكَ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَقَدْ رَأَيْتُ عَطَاءً يَصْنَعُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو جب وہ داخل ہوا ہے، تو وہ رکوع میں چلا جائے اور پھر رکوع کے عالم میں جھک کر چلتا ہوا صف میں شامل ہو جائے، یہ چیز سنت ہے۔ عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2539]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔

Majma al-Zawa'id Hadith 2539 in Urdu