مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابٌ مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ .
مسواک کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے۔
حدیث نمبر: 2572
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ - وَكَانَ يَتِيمًا فِي حِجْرِهَا - فَذَكَرَ: أَنَّ سِوَاكًا كَانَ لَا يَزَالُ فِي إِنَاءٍ، فَإِنْ شَغَلَهَا عَمَلٌ أَوْ صَلَاةٌ وَإِلَّا أَخَذَتِ السِّوَاكَ فَاسْتَاكَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي السِّوَاكِ فِي الطَّهَارَةِ، وَيَأْتِي غَيْرُهَا فِي الزِّينَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

یزید بن اصم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: یزید اُن کے ہاں یتیم کے طور پر زیر پرورش رہے تھے انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ایک مسواک ہر وقت برتن میں موجود رہتی تھی اگر وہ کسی کام میں مصروف ہونے لگتی تھیں، یا نماز ادا کرنے لگتی تھیں، تو وہ مسواک لے کر مسواک کر لیتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مسواک کے بارے میں بہت سی احادیث طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں دیگر احادیث زینت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2572]

الحكم على الحديث: إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 2572 in Urdu