مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
حدیث نمبر: 3
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ لَقِيَ طَلْحَةَ، فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكَ وَاجِمًا؟ قَالَ: كَلِمَةٌ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْعُمُ أَنَّهَا مُوجِبَةٌ، فَلَمْ أَسْأَلْهُ عَنْهَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا أَعْلَمُ مَا هِيَ، قَالَ: مَا هِيَ؟ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا وَائِلٍ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي بَكْرٍ.

ابووائل بیان کرتے ہیں: مجھے یہ روایت بیان کی گئی ہے:
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو پریشان دیکھ رہا ہوں؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ایک کلمہ کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان تھا کہ وہ کلمہ واجب کر دیتا ہے، لیکن میں اُس کلمہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کر سکا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے علم ہے کہ وہ کلمہ کون سا ہے؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون سا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ لا الہ الا اللہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابووائل نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے اس کا سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 3]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 97، اورده المؤلف فى المقصد العلي 6، المطالب العاليه 48/3»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لانقطاعه
Majma al-Zawa'id Hadith 3 in Urdu