مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْخُرُوجِ 3209 عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ : إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ فَلْيَفْعَلْ قَالَ : فَلَمْ أَدَعْ أَنْ آكُلَ قَبْلَ أَنْ أَغْدُوَ مُنْذُ سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَآكُلَ مِنْ طَرَفِ الصَّرِيقَةِ الْأَكْلَةَ وَأَشْرَبُ اللَّبَنَ أَوِ الْمَاءَ فَقُلْتُ : عَلَى مَا تَأَوَّلَ هَذَا ؟ قَالَ : سَمِعَهُ أَظُنُّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَانُوا لَا يَخْرُجُونَ حَتَّى يَمْتَدَّ الضُّحَى فَيَقُولُونَ : نَطْعَمُ لِئَلَّا نَعْجَلَ عَنْ صَلَاتِنَا " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ .
عید الفطر کے دن (نماز کے لئے) نکلنے سے پہلے کچھ کھانا
حدیث نمبر: 3225
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَوْسٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ يَوْمُ عِيدِ الْفِطْرِ وَقَفَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الطَّرِيقِ فَنَادَوُا: اغْدُوا يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِلَى رَبٍّ كَرِيمٍ يَمُنُّ بِالْخَيْرِ ثُمَّ يُثِيبُ عَلَيْهِ الْجَزِيلَ، لَقَدْ أُمِرْتُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ فَقُمْتُمْ، وَأُمِرْتُمْ بِصِيَامِ النَّهَارِ فَصُمْتُمْ وَأَطَعْتُمْ رَبَّكُمْ فَاقْبِضُوا جَوَائِزَكُمْ، فَإِذَا صَلَّوْا نَادَى مُنَادٍ: أَلَا إِنَّ رَبَّكُمْ قَدْ غَفَرَ لَكُمْ فَارْجِعُوا رَاشِدِينَ إِلَى رِحَالِكُمْ، فَهُوَ يَوْمُ الْجَائِزَةِ وَيُسَمَّى ذَلِكَ الْيَوْمُ فِي السَّمَاءِ يَوْمَ الْجَائِزَةِ" - وَفِي رِوَايَةٍ:" رَبٍّ رَحِيمٍ" بَدَلَ" رَبٍّ كَرِيمٍ" - فَقَالَ:" قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ كُلَّهَا" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَرَوَى عَنْهُ هُوَ وَشُعْبَةُ وَضَعَّفَهُ النَّاسُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ
سعید بن اوس انصاری، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب عیدالفطر کا دن ہوتا ہے، تو فرشتے راستوں میں ٹھہر جاتے ہیں اور وہ بلند آواز میں پکار کر کہتے ہیں: اے مسلمانوں کے گروہ! اپنے معزز پروردگار کی طرف جاؤ! جو بھلائی کا احسان کر رہا ہے، اور اس کی جزا عطا کرے گا، تمہیں رات کے وقت نوافل ادا کرنے کا حکم دیا گیا، تم نے وہ ادا کیے، تمہیں دن کے وقت روزے رکھنے کا حکم دیا گیا، تم نے روزہ رکھا اور اپنے پروردگار کی اطاعت کی، تو اب اپنا بدلہ وصول کر لو! جب لوگ نماز ادا کر لیتے ہیں، تو ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے: خبردار! تمہارے پروردگار نے تمہاری مغفرت کر دی ہے، تو اب تم ایسی حالت میں اپنے گھروں کو واپس جاؤ کہ تم ہدایت یافتہ ہو، تو یہ بدلے کا دن ہے، آسمان میں اس دن کو ”بدلے کا دن“ کہا: گیا ہے“۔ ایک روایت میں لفظ ”کریم پروردگار“ کی بجائے ”رحیم پروردگار“ کے الفاظ ہیں، وہ فرماتا ہے: ”میں نے تم لوگوں کے تمام گناہوں کی مغفرت کر دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے سفیان ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے انہوں نے اس سے روایت بھی نقل کی ہے، اور شعبہ نے بھی نقل کی ہے، لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3225]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے سفیان ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے انہوں نے اس سے روایت بھی نقل کی ہے، اور شعبہ نے بھی نقل کی ہے، لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3225]
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف جداً؛ اس روایت کی سند میں جابر الجعفی راوی 'متروک' ہے، جس کی وجہ سے یہ سخت ضعیف ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3225 in Urdu