🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 35
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمُسْلِمَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ مُنْذُ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ إِلَى أَنْ يَقُومَ بَيْنَ يَدَيْ رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَإِنْ وَافَى اللَّهَ بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ صَادِقًا أَوْ بِاسْتِغْفَارٍ - كُتِبَ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: مسلمان شخص کو جب اُس کی ماں جنم دیتی ہے اُس وقت سے لے کر جب وہ شخص (مرنے کے بعد) اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گا اُس وقت تک وہ اللہ کی پناہ میں رہتا ہے تو اگر وہ سچے دل کے ساتھ اس بات کی گواہی کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہاستغفار کے ہمراہ (حاضر ہو) تو اس شخص کے لیے جہنم سے بری ہونا نوٹ کر لیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کو ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے اپنے والد سے روایت کیا ہے حالانکہ انہوں نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 35]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 12»

الحكم على الحديث: منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 35 in Urdu