مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
حدیث نمبر: 41
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّهُ جَاءَ بِأَمَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَإِنْ كُنْتَ تَرَى هَذِهِ مُؤْمِنَةً فَأُعْتِقُهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: أَتُؤَمِنِينَ بِالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک انصاری کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ ایک سیاہ فام کنیز کو لے کر آیا، اور عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مؤمن گردن کو آزاد کرنا لازم ہے، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کنیز مومن ہے، تو میں اسے آزاد کر دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو؟ کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر ایمان رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس انصاری شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو!“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 41]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 25 ذكره ابن كثير فى التفسير 547/1، ذكره ابن عبدالبر فى التمهيد 6113/9»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 41 in Urdu