مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابُ اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الْجَنَائِزَ .
خواتین کا جنازے کے ساتھ جانا
حدیث نمبر: 4124
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جِنَازَةٍ فَرَأَى نِسْوَةً فَقَالَ:" أَتَحْمِلْنَهُ؟" قُلْنَ: لَا، قَالَ:" أَتَدْفِنَّهُ؟"، قُلْنَ: لَا. قَالَ:" فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں نکلے آپ نے خواتین کو ملاحظہ فرما کر دریافت کیا: تم اسے کندھا دو گی؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے دفن کرو گی؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم ایسی حالت میں واپس جاؤ کہ تمہیں گناہ ہوا ہو تمہیں اجر نصیب نہ ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن زیاد ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4124]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن زیاد ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4124]
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4124 in Urdu