مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِيمَنْ تَصَدَّقَ بِعِرْضِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی عزت صدقہ کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 4633
عَنْ عُلْبَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: حَثَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الصَّدَقَةِ. فَقَامَ عُلْبَةُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَثَثْتَ عَلَى الصَّدَقَةِ وَمَا عِنْدِي إِلَّا عِرْضِي فَقَدْ تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي. قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنْهُ. قَالَ: فَلَمَّا كَانَ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي قَالَ:" أَيْنَ عُلْبَةُ بْنُ زَيْدٍ؟ أَوْ أَيْنَ الْمُتَصَدِّقُ بِعِرْضِهِ؟ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدْ قَبِلَ ذَلِكَ مِنْهُ" - أَوْ نَحْوَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علبہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کی ترغیب دی تو سیدنا علبہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے صدقہ دینے کی ترغیب دی ہے میرے پاس صرف میری عزت ہے میں اُسے اس شخص کے لئے صدقہ قرار دیتا ہوں جو میرے ساتھ زیادتی کرتا ہے (یعنی مجھے برا بھلا کہتا ہے، یا میری عزت اچھالتا ہے) راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ موڑ لیا جب اگلا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علبہ بن زید کہاں ہے؟ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنی عزت کو صدقہ کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف سے اس کو قبول کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اس کی مانند کوئی کلمات آپ نے ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4633]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4633]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (959)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4633 in Urdu